ڈی آئی خان( اے بی این نیوز )ڈی آئی خان میں امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ قریشی موڑ کے قریب امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ خودکش حملہ ہو سکتا ہے تاہم حتمی تصدیق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کی جائے گی۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی اداروں نے علاقے میں ناکہ بندی کر دی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،عمران خان سے ایک اور اہم ترین عہدہ لے لیا گیا،جا نئے تفصیل